وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کے لے مسلم لیگ ن کی 5رکنی نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی قائم کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نہال ہاشمی کے بیان، حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے بیان کے مطابق راجہ ظفر الحق کنوینر جبکہ ممبران میں بیرسٹر ظفراللہ خان، سینیٹر نزہت صادق، خواجہ ظہیر احمد اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل ہیں۔کمیٹی 5دن میں اپنی سفارشات مسلم لیگ ن کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نہال ہاشمی کے بیان، اس کے حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گی۔کمیٹی پارٹی قیادت کی ہدایت کے با وجود استعفیٰ واپس لینے کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔
Comments