پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا بھی امتحان ہے، دیکھتے ہیں تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پانامیوں اور سونامیوں سے پنجاب کےعوام کی جان چھڑائے گی۔ان کا کہناتھاکہ ایک بار پھر ثابت ہورہا ہے کہ دوسروں کیلئےگڑھے کھودنے والے خود ہی اُن میں گرتے ہیں۔بلاول کا کہناتھاکہ پارٹی کے جیالے اور عوام ان کی طاقت ہیں، ہم سب ملکر لڑیں گے، پیپلز پارٹی پانامیوں اور سونامیوں سے پنجاب کی جان چھڑائے گی۔بعد ازاں افطار ڈنر پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، جن کو جے آئی ٹی میں بلایا جارہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یکھتے ہیں تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔بلاول کا کہناتھاکہ پاری چھوڑ کر جانے والوں کی پریشانی نہیں ،جیالے ان کے ساتھ ہیں۔
Comments