ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ایفل ٹاور پر فری زپ لائن نصب کی گئی ہے، سینکڑوں فٹ بلندی سے پھسلتے چلے جائیں، یہ آفر 11جون تک رہے گی۔خوشبوؤں کا شہر پیرس اور پیرس کے بیچوں بیچ خطروں کے کھلاڑیوں کا خطرناک اسٹنٹ جاری ہے۔ایفل ٹاور پر ساڑھے تین سو فٹ اونچی زِپ لائن پر پھسلتے ان کھلاڑیوں کو دیکھ کر سانسیں رک جاتی ہیں۔یہ زِپ لائن 55میل فی گھنٹے کی رفتار سے لوگوں کو ایفل ٹاور سے لے کر پورے پارک کی سیر کرواتی ہے، کوئی انجوائے کرتا ہے تو کسی کی جان نکل جاتی ہے۔
Comments