کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی جس سے سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک بونداباندی شروع ہوگئی،یہ بونداباندی آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، طارق روڈ ، ڈرگ روڈ، ایئرپورٹ، صفورا چورنگی، گلستان جوہر میں ہوئی۔بونداباندی کا سلسلہ کچھ دیر ہی جاری رہا، جس سے سڑکوں پر جل تھل ہو گیا، تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث کچھ موٹر سائیکلیں بھی سلپ ہو گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم جزوی ابر الود رہے گا۔
Comments