مئیر کراچی وسیم اختر نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیے مختص ایک ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں ۔مئیر کراچی وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی ٹیکس کی مد میں حکومت کو 150 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے، بجٹ میں ہم نے 183 ترقیاتی اسکیموں کی تجاویز دی تھیں جس میں سے ایک بھی تجویز منظور نہیں کی گئی۔
Comments