پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل وفاقی وزارت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے تحقیقی و تجزیاتی بلندیٔ معیار کے پیشِ نظر بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے صنعتی تجزیاتی مرکز کو حکومتی سطح پر اجازت نامہ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکزاعلیٰ پیشہ ورانہ ماحول کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت صنعتی تجزیاتی مرکز 500 سے زیادہ صنعتوں کو سائنسی جانچ پڑتال کی اعلیٰ سہولیات فراہم کررہا ہے۔پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ آئی اے سی تمام تر پیشہ ورانہ خدمات ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے تحت سر انجام دیتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل اُن تحقیقی مراکز یا تجربہ گاہوں کے معیار کوشناخت کرتی ہے جو متعدد سائنسی شعبہ جات بشمول مائیکروبائیولوجیکل، کیمیکل، فوڈ، تعمیرات، ماحولیات، یکسٹائل، فارماسیوٹیکل وغیرہ میں تجربات کرتے ہیں۔حلال تجزیاتی سہولت کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکز میں قائم خصوصی حلال تجرباتی لیبارٹری میں غذا، کاسمیٹکس، ادویات میںموجود غیرحلال اجزاء کی تجزیاتی سروس بھی جاری ہے، اس تجزیاتی مرکز میں سائنسدان ختلف تجربات سے متعلقہ اشیاء میں غیر حلال کیمیائی و حیاتیاتی اور مصنوعی اجزاء کی موجودگی کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
Comments