Social

لاہور میں ہلکی بارش، لیسکو کے 150سے زائد فیڈر ٹرپ

لاہور میں ہلکی بارش کے بعد لیسکو کے ڈیڑھ سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے اورشہر کےمتعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔پنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،فیصل آباد، بھکر ااور جھنگ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی اورشہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔ملک میں داخل ہونے والے تیز ہواؤں اور بارش کے سلسلے نےمختلف شہروں میں نظام زندگی درہم برہم کردیا۔میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ میپکو ریجن میں آندھی اور بارش کے باعث 150 فیڈر ٹرپ کرگئے، ٹرپ ہونے والے فیڈرز کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختو نخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv