ایپل کمپنی نے اپنے جدید موبائل کو مزید تیز رفتار بنانے کے لئے آئی او ایس 11 سسٹم متعارف کرادیا ہے جو صرف 64 بٹ ڈیوائسز میں کام کرے گا تاہم پرانے آئی فون سیٹ اور یہاں تک کے آئی فون 5 اور 5c اس نئے نظام کو چلانے سے قاصر رہیں گے۔ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس میں ایپل کمپنی نے آئی او ایس 11 سسٹم کو متعارف کرایا اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ سسٹم صرف 64 بٹ والے نئے ماڈلز کے لئے ہے۔ایپل انتظامیہ کے مطابق ایسے صارفین جن کے پاس پرانے موبائل سیٹ ہیں یا آئی فون 5 اور 5c ہیں اگر ان کی جانب سے آئی او ایس 11 موبائل میں اپ ڈیٹ کیا گیا تو وہ مختلف ایپس سے محروم ہوجائیں گے۔
Comments