Social

محمد احمد کو ڈاکٹروں نے پاکستان واپسی سے روک دیا

امریکا میں زیر علاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کو طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے پاکستان واپسی سے روک دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق محمد احمد کے گلے میں درد کی شکایت برقرار ہے اور ابھی اسے مزید علاج کی ضرورت ہے ۔محمد احمد کے والد محمد راشد کے مطابق ان کے بیٹے کی اسپیچ تھراپی، آکوپیشنل اور فزیوتھراپی دوبارہ کی جارہی ہے۔لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں اساتذہ کے مبینہ تشدد کا شکار محمد احمد حکومت سندھ کی مالی معاونت سے امریکی ریاست اوہایو کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے گلے اور سانس کی نالی کے آپریشن کئے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv