Social

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا، اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی کھلی سرحدوں سے عسکریت پسندوں نے فائدہ اٹھایا۔واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کر دیا ہے، ہمارے پانچ ہزار فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں کمی آئی ہے اور معیشت بہتر ہوئی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ داعش ننگرہار میں جڑ پکڑ رہی ہے، مل کر کام کرنا ہی پاکستان اور افغانستان کے لیے مسئلے کا حل ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ حقانی اور طالبان ہمارے دوست نہیں، اب وہ بھاگنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں لیکن اب کنڑ شوریٰ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv