کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر میں اچانک کالے بادل چھاگئے اور مطلع ابرآلود ہوگیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 29عشاریہ5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ سے ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔34 سے 36 محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71فیصد ہے۔
Comments