جنگی میدان میں دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی نئی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم ’میگن لیوی‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دی گیا۔ فلم کل نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔ہدایتکار گیبریل کاؤپرتھ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں عراق میں تعینات ایک خاتون میرین اہلکار جو اپنے ملٹری کومبیٹ ڈاگ کے ساتھ جنگ کے دوران مختلف محاذ پر جاتی ہے اور نہایت بہادری سے فرائض سر انجام دیتی ہے۔اس دوران ملٹری ڈاگ کئی بار خاتون کو خطرات کا سگنل دیتے ہوئے اس کی جان بھی بچاتا ہے جس سے خاتون فوجی اور ملٹری ڈاگ کے درمیان دوستی کا ایک انوکھا رشتہ قائم ہو جاتاہے۔پیشہ وارانہ فرائض کو نبھاتے ہوئے خاتون ملٹری اہلکار اور کومبیٹ ڈاگ نے مل کر کئی انسانوں کی جانیں بھی بچائیں اور اپنی ڈیوٹی بھی بخوبی نبھائی اس دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔مکی لیڈیل اور جینیفر منرو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ کیٹ میرا نے مرکزی کردار نبھایا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈی فیلکو، ٹام فیلٹن، کومن، بریڈلے وائٹ فورڈ، ایڈی فیلکو، فِل ڈنسٹن شامل ہیں۔سنسنی، ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم کل 9جون کو سنیماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔
Comments