پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کارکن بننے کو تیارہے، تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف آج قازقستان روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کل روسی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آج شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف کل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ بھی ہوں گے۔تنظیمی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے باقاعدہ رکن بنانے کی نظوری دی جائے گی، اس کے بعد ارکان کی تعداد 8 ہو جائے گی ۔وزیر اعظم نواز شریف کی سائیڈ لائن ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے پا گیا جس کے تحت وہ آج قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان سے ملیں گے، 9 جون کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور منگولیا کے صدر سے ملاقات ہوگی۔
Comments