Social

بھوکی بکری مالک کے ہزاروں روپے کھا گئی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بکری کو بھوک لگی تو مالک کے ہزاروں نوٹ کھا گئی، مالک ہاتھ ملتا رہ گیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سروش کمار نامی کسان نہانے کے لئے گیا تو اس کی پالتو بکری نے موقع پاتے ہی کسان کی جیب میں رکھے ہزار کے62 نوٹ کھالئے۔تفصیلات کے مطابق اس نے یہ رقم گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے رکھی تھی تاہم بکری نے موقع پاکر پینٹ کے جیبوں میں رکھے نوٹ نکال کر چبا ڈالے۔سروش نے بتایا کہ وہ غسل خانے سے باہر نکلا تو صورت حال دیکھ کر اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ اس نے فورا بکری کے منہ سے نوٹ نکالنے کی کوشش کی لیکن صرف دو نوٹ ہی بڑی مشکل سے ہاتھ آسکے۔اس نے یہ بتایا کہ یہ بکری اسے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے اس لیے وہ اسے مار بھی نہیں سکتا۔ یہ دلچسپ واقعہ آس پاس کے علاقے میں مشہور ہوگیا اور لوگ نہ صرف دور دور سے اسے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv