Social

جرمنی کا ترکی سے فوج ہٹا کر اردن میں تعینات کرنے کا فیصلہ

جرمنی کی حکومت نے ترکی میں انجرلک فوجی اڈے سے اپنی افواج ہٹا کر انہیں از سر نو اردن میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام برلن اور انقرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب سامنے آیا ہے۔ایجنسی ذرائع کے مطابق جرمن کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی جو خاتون وزیر دفاع اورسولا وان دیر لیین نے پیش کیا تھا۔یہ پیش رفت ترکی کی جانب سے جرمن ارکان پارلیمنٹ کو نیٹو کے زیر انتظام مذکورہ فوجی اڈے کا دورہ کرنے سے روک دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔انجرلک اڈے پر جرمنی کے 260 فوجی تعینات ہیں۔ یہ فوجی شام میں داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہیں۔اس سے قبل جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے رواں برس اپریل میں باور کرایا تھا کہ وہ ترکی کی حکومت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے پس منظر میں انجرلک اڈے سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے پر غور کر رہی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv