متھدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر قطر کی حمایت میں بات کرنے یا اس ملک کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے پر پابندی عائید کر دی ہے۔ ایسا کرنے والوں کو پندرہ سال کی سزاہ سنائی جا سکتی ہے۔ عربی چینل نے متہدہ عرب امارات کے اخبار گلف نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے اٹاری جنرل حماد سیف ال شمسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی سوشل میڈ یا پر یا کسی اور طریقے سے قطر کے حق میں کسی بھی قسم کی حمایت کرے گا اور جو اس معاملے پر متہدہ عرب امارات کی کی پوزیشن پر سوال اٹھا ئے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قید یوں کو 15سال کی سزا کے علاوہ پچاس ہزار درہم جرمانا ادا کرنے کی بھی سزا سنائی جائے گی۔مشرق و وسطیٰ کے اس حالیہ بحران کے بعد سے عرب دنیاکے سوشل میڈ یا پر کافی بحث جاری ہے اور عرب شہری قطر کے حق میں اور اسکے مخالف میں اپنے جزبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments