میکسیکو کے شہر وکٹوریا کی جیل میں ہونے والی جھڑپ میں کم ازکم چار افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں دو ریاست تمولیپاس کے پولیس افسر ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک قیدی شامل ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ جیل کے کمپاؤنڈ کے باہر سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر یہ لڑائی حریف قیدیوں کے گینگ کے درمیان شروع ہوئی جو بعد میں پھیل کر ایک بڑی لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی درخواست پر صورتحال کو قابو کرنے کیلئے فوج کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ریاستی پولیس جیل کے اندر موجود ہے ،جبکہ وفاقی فورسز جیل کے باہر سے پولیس کو مدد فراہم کررہی ہیں۔
Comments