وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی خود متنازعہ بن چکی ہے اسے ہم نے متنازعہ نہیں بنایا بلکہ اس کا طریقہ کار رولز کے مطابق نہیں اور اس کے ممبران کے خلاف بھی اعتراضات موجود ہیں ۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی انکوائری سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے مگرجے آئی ٹی کوئی فیصلہ دینے کی مجاز نہیں فیصلہ دینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا ہے اور مان رہے ہیں جبکہ وہ لوگ اس کو اختلافی نوٹ مان رہے ہیں ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید ٹھگ ہے اوروہ متاثرہ شخص کے پیسے نہیں دینا چاہتا مگر وہ یاد رکھیں انہیں پیسے دینے پڑیں گے متاثرہ شخص کا کیس عوام لڑیں گے۔
Comments