دنیا میں سونےکے آفیشل ذخائر 33425 ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل کی سو ممالک اور اداروں کی فہرست میں پاکستان 44 ویں نمبر پر ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکا 8133 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پہلے، جرمنی 3377 ٹن کے ساتھ دوسرے جبکہ آئی ایم ایف 2814 ٹن ذخائر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فہرست میں چین 1842 ٹن کے ساتھ چھٹے ، بھارت 557 ٹن ذخائر کے ساتھ گیارہویں جبکہ پاکستان 64 ٹن ذخائر کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہے۔
Comments