Social

امریکا میں دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش

امریکی ریاست فلوریڈا کے مقامی اسپتال میں دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ریاست فلوریڈا کے اسپتال میں لاری نامی شخص کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور حیران کن طور پر بچی کا وزن اس قدر زیادہ تھا کہ ڈاکٹر اور وہ خود اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کارلیگ کا وزن پیدائش کے وقت 13 پاؤنڈ اور 10 اونس تھا جو 6 کلو سے زائد بنتا ہے۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں چوتھے ننھے مہمان کی آمد پر بہت خوش ہیں جب کہ کارلیگ سے پہلے پیدا ہونے والے بچے بھی بہت وزنی تھے لیکن کارلیگ نے سب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھاری جسامت والی بچی کی ماں کریسی کا کہنا ہے کہ آپریشن روم میں میں نے ڈاکٹروں کو بہت زیادہ پرجوش اور ہنستے ہوئے دیکھا کیوں کہ ڈاکٹر بچی کے وزن پر حیران تھے اور وہ بہت زیادہ ہنس رہے تھے۔کریسی کا کہنا ہے کہ جب اس نے خود بھی بچی دیکھی تو وہ یقین نہیں کرسکتی تھی کہ نومولو کا وزن سوا چھ کلو گرام بھی ہوسکتا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش ریاست اوہایو میں 1879 میں ہوئی تھی جس کا وزن 22 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اس صدی کی سب سے وزنی بچی کارلیگ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv