Social

بھارت کا سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی حکام کی جانب سے 70 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ مل سکی، یاتریوں کو لانے کیلئے اٹاری جانیوالی سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے مطابق گرو ارجن دیو جی کی 411ویں شہیدی برسی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 84سکھوں نے پاکستان آنا تھا ۔ان میں 14یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے جبکہ 70یاتریوں کو بھارتی حکام نے اٹاری میں ہی روک لیا، یاتریوں کو لانے کیلئے جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔متروکہ وقف بورڈ حکام کے مطابق یاتریوں کے خیر مقدم اور قیام وطعام کے تمام انتظامات مکمل تھے، اُدھر گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے یاتریوں کو روکنے پر بھارت کی سخت مذمت کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv