Social

سندھ کو جان بوجھ کر بجلی نہیں دی جا رہی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں سندھ کو جان بوجھ کر بجلی نہیں دی جارہی، وفاقی حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔خیرپور میں سندھ کے مشہور صوفی بزرگ اور شاعرسچل سرمست کے 196 عرس کی تین روزہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کو کبھی نہیں ہراسکتے۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیس بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جو وفاق کی نااہلی کا ثبوت ہے۔عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ وزیر اعلی سندھ نے سچل شاہ کے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا ۔سچل سرمست کا سالانہ عرس تین روز تک جاری رہے گا اس موقع پر ادبی کانفرنس ،محفل مشاعرہ ،سگھڑ کانفرنس ،محفل موسیقی اور دیگر تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv