Social

جے آئی ٹی کے خلاف نیشنل بینک کے صدر کا خط

جے آئی ٹی کے توہین آمیز رویئے پر نیشنل بینک کے صدر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔صدر نیشنل بینک کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق’ جے آئی ٹی نے عدالتی حکم کے برعکس مجھے دھمکایا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا ۔‘صدر نیشنل بینک نے خط میں مزید لکھا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں کوئی سزائے موت کا مجرم ہوں۔ مجھ سے مسلسل 12 گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے سیشن ہوئے اور پہلے سیشن سے قبل 5گھنٹے انتظار کرایا گیا۔پاناما لیکس کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آبادمیں ہوگا۔جے آئی ٹی میں گزشتہ روز وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کے سامنے پیش ہوئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv