ایشز رائیول آسٹریلیا، انگلینڈ کے درمیان آج اہم میچ ہوگا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آج اہم ترین میچ کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے ہارنے یا میچ بے نتیجہ رہنے کی صورت میں بنگلادیش کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی کے دونوں گروپس میں اس وقت دلچسپ صورتحال ہے، گروپ بی میں سیمی فائنل لائن اپ ابھی اوپن ہے لیکن گروپ اے میں انگلینڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔اگر آج کا میچ آسٹریلیا ہار گیا یا میچ ڈرا ہوگیا تو بنگلہ دیش کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرجائے گی۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف ان کا میچ ’مسٹ ون‘ ہے، ہمیں اپنی بہترین پرفارمنس سامنے لانی ہے۔ امید ہے کہ ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔آسٹریلیا نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی بے نتیجہ رہے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے دو پوائنٹس ہیں۔آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
Comments