میکسیکو میں چینی کلچرل کے عکاس ایک شاندار شو منعقد کیا جس میں روایتی ملبوسات میں ماہر ڈانسرز نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔میکسیکو کے نیشنل آڈیٹوریم میں منعقدہ اس کلچرل شو میں دنیا بھر سے ٹیمیں شریک ہوئیں تاہم چین کی ٹیم نے وہاں موجود لوگوں کے سامنے نہ صرف اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کی بلکہ رقص کا منفرد انداز بھی اپنایا اور بہترین فارمیشن پیش کی۔کلچرل شو میں بیلٹ پرفارمنس کو بھی حاضرین نے خوب سراہا۔
Comments