سلمان خان کی نئی بالی ووڈ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو نئے گانے ’تنکا تنکا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، یوٹیوب پر ایک دن میں 29لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔آواز کی شان سروں کے حکمران اور باکس آفس کے سلطان نے ایک بار پھر مل کر اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سلمان خان کی نئی بالی ووڈ فلم ’تنکا تنکا‘ کا گانا جاری کردیا گیا ہے جسے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی جہاں مداحوں کو آبدیدہ کردیا وہیں سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچادی ہے۔ذرائع کے مطابق اس گانے کو اب تک ایک دن میں یوٹیوب پر 29لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے۔ فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ یا جائے گا۔
Comments