کراچی میں طارق روڈ سے نامعلوم ملزمان ڈپٹی سیکریٹری سندھ اسمبلی کی سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی چوری کر گئے۔طارق روڈ سے نامعلوم ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھرے بازار سے لے اڑے، گاڑی ڈپٹی سیکریٹری سندھ اسمبلی سیدہ منزہ عابدی کی زیر استعمال تھی۔منزہ عابدی نے گاڑی طارق روڈ پرشاپنگ مال کے پاس پارک کی تھی، واقعہ کا مقدمہ منزہ عابدی کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔
Comments