عید قریب آتے ہی کراچی پولیس کی عیدی مہم شروع ہوگئی۔ اسنیپ چیکنگ کی آڑ میں عیدی وصولنے والے پولیس اہل کاروں کی فنکاریاں، شناخت چھپانے کیلئے موبائل پر نمبر پلیٹ اور تھانے کا نام بھی غائب کر دیا۔سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس موبائل اور اس میں موجود اہلکاروں نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے وردی پر لگائی جانے والی نام کی پلیٹ بھی ہٹا دی اور ویرانے میں عیدی مہم شروع کر رکھی ہے ،ا ورگزرنے والے موٹرسائیکل سوار اور لوڈنگ گاڑیوں سے عیدی وصول کی جارہی ہے۔
Comments