مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتیں ۔ چینی شہری بھائی اور معزز مہمان ہیں ،ان کی حفاظت کےلیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں، جنہیں کوئٹہ سے سے اغوا کیا گیا تھا،اور اس سلسلے میں چینی حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلیے پر عزم ہے، اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتیں
Comments