شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث عوام کو سحری کے دوران شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔لیاقت آباد ،گلبہار،ناظم آباد ، نارتھ کراچی،نیوکراچی،گلستان جوہر ، ماڑی پور،کیماڑی،گلشن اقبال،یونیورسٹی روڈ ،گولیمار اورصفورا گوٹھ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔دوسری جانب کےالیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ترجمان کے مطابق مقامی فالٹس کی جلد از جلد درستگی کے لیےعملہ موجود ہے۔
Comments