کراچی میں گزشتہ روز افتتاح کئے جانے والے یونیورسٹی روڈ پر واقع وفاقی اردو یونیوسٹی کے نالے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔یونیورسٹی روڈ پر قائم وفاقی اردو یونیورسٹی کے آگے تاحال کام نامکمل ہے، نالہ کھلاہونے کے باعث مختلف حادثات ہوچکے ہیں، نالہ کی وجہ سے یونیورسٹی میں کوئی گاڑی آ جا نہیں سکتی۔یونیورسٹی کے سامنے مٹی پڑی رہنے کے باعث یونیورسٹی کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہےجبکہ یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے قریب سروس روڈ پر مین ہول کا ڈھکن بھی غائب ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےرات گئے یونیورسٹی روڈ کا افتتاح کیا تھا۔
Comments