Social

فلم ’ونڈر وومن‘ نے اس ہفتے مزید 6 ارب کما لیے

ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور نئی فینٹسی فلم ’ونڈر وومن‘ کا جادو اس ہفتے بھی چھایا رہا ۔ مزید 6 ارب روپے کا بزنس کرکے باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔فلم ’ونڈر وومن‘ کی کہانی ڈیانا نامی ایسی جنگجو خاتون کے بارے میں ہے جو دور دراز جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے کی وجہ سے جزیرے پر پہنچ جاتا ہے ۔پائلٹ جزیرہ پر ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور اسے لے کر اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کر جنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔فلم سیریز "ممی" کی نئی فلم ’دی ممی‘ اس ویک اینڈ پر ریلیز کی گئی جس نے تین ارب 40 کروڑ روپے کا بزنس کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ فلم میں مرکزی کردار سپر اسٹار ٹام کروز نے ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی میں جدید دور کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک مصری شہزادی صدیوں کے بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔ ٹام کروز اسے روک کر دنیا کو تباہ ہونے سے بچاسکتا ہے۔گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘ اس ہفتے ایک ارب 28 کروڑ کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کی کہانی چوتھی جماعت کے دو بچوں کے بارے میں ہے جو دوست بھی ہیں۔ جارج اور ہیرلڈ نامی یہ دوست کامک بکس کے لیے ایک سپر ہیرو کردار تخلیق کرتے ہیں اور کیپٹن انڈر پینٹس کا یہ سپر ہیرو مزاحیہ کردار ان کے اسکول کا پرنسپل بن جاتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv