کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا ہے کہ پی ایس 114 میں عارف علوی کی قیادت میں ہمارے کارکنان پر حملے کیے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی رہنما حلیم عادل کی جانب سے اپنے زخمی کارکنان کے ہمراہ محمود آباد میں پریس کانفرنس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا ہے کہ پی ایس 114 میں عارف علوی کی قیادت میں ہمارے کارکنان پر حملے کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے کارکنان عابد اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کو کسی صورت سیاسی شہید نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی آئی رہنما ہمارے صبر کا امتحان لینے سے باز رہیں۔
نجمی عالم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوحلقے نے رد کردیا اور غصہ ہمارے کارکنان اور پوسٹر پر نکالا جارہا ہے۔
Comments