Social

چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نو عمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے۔چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں، اسکولوں، کالجوں، نوجوانوں کی تنظیموں، میڈیا، خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق لیکچر دیں گے۔بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے2002میں رکھی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہیں۔ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv