Social

حسین نواز کی تصویر لیک، جے آئی ٹی کو دھمکیوں کی سماعت آج ہوگی

پاناما عمل درآمد بینچ آج جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ جے آئی ٹی کو دھمکیوں اور مشکلات کی درخواست کی سماعت بھی آج ہو گی۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔ اس معاملے میں جے آئی ٹی کی سیکورٹی کے ذمے دار افسران سے پوچھ گچھ کی گئی۔سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والوں سے بھی تحقیقات کی گئی ہے۔ تصویر کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔حسین نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تصویر لیک کرنے کا مقصد ان کی تذلیل کرنا ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں کمیشن بنا کر معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔دوسری جانب جے آئی ٹی کو دھمکیوں اور مشکلات کی درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ و اجد ضیا نے جے آئی ٹی کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے بارے میں اپنی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہوئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv