Social

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ آج ہوگا

  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی دو ایشیائی سپر پاورز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ کے لئے اسٹیج تیار ہے۔دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ نوجوان کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں بلند حوصلہ شاہین پختہ عزم کے ساتھ لنکا پر چڑھائی کیلئے تیار ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو سری لنکا کے خلاف اہم ترین معرکے کے لئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کے درمیان آخری گروپ میچ ہے جس کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔پاکستان سری لنکا کو ہراکر آٹھ سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ شکست کھانے والی ٹیم گھر واپس جائے گی۔توقع ہے کہ پاکستان انہی گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جس نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔ اس گرائونڈ پر ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کا خراب ریکارڈ بھی پاکستان کو نفسیاتی برتری دلارہا ہے۔اسے اس گرائونڈ سے سنہری یادیں وابستہ ہیں۔ بھارت کے خلاف بڑا اسکور بنانے والی سری لنکا ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ سری لنکا نے کارڈف میں تین ون ڈے میچ کھیلے ہیں اسے تینوں میں شکست ہوئی ہے۔کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم دنیا کی خطرناک ٹیم ہے۔ اس نے بھارت کے خلاف زبردست کارکردگی دکھاکر سب کو حیران کردیا۔ ہم اس میچ پر مکمل فوکس اور پلان کو عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت کے ہاتھوں شکست ے بعد پاکستانی ٹیم مختلف روپ میں دکھائی دے رہی ہے ۔مکی آرتھر نے کہا ہمیں یقین نہیں تھا بھارت سے میچ جیت سکتے ہیں۔ البتہ جنوبی افریقا کے خلاف معاملہ بالکل الٹ تھا ۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں اور سری لنکا کے خلاف میچ جیت کر اپنے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لانا چاہتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv