Social

ہمارے سامنے ایک ہی ہدف ہے کہ جیتنا ہے، محمد حفیظ

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئربیٹسمین اور سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں خوش ہوں کہ پاکستانی ٹیم پر دنیا کی غیر مستقل مزاج ٹیم کا لیبل لگا ہوا ہے۔ شاید اسی لیے بھارت کے خلاف ہم بالکل آف کلر البتہ جنوبی افریقا کے خلاف پرجوش تھے۔ ہمارے سامنے ایک ہی ہدف ہے کہ جیتنا ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم سیمی فائنل میں جانا چاہتے ہیں کھلاڑیوں کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے۔ غیر مستقل مزاج کا لیبل پہلی بار1992کے ورلڈ کپ میں ہم پر یہ لگا تھا۔ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن ہماری کارکردگی غیر مستقل مزاج رہتی ہے۔ ہم سری لنکا کے بڑے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ مشن بالکل واضح ہے کہ میچ جیتنا ہے، پچ اور دیگر باتیں بے کار ہیں۔پاکستان ٹیم کی ڈاٹ بولنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تین سو رنز بنانے کا سب جگہ ایک جیسا طریقہ نہیں ہوتا۔ مختلف حالات میں آپ سے ڈیمانڈ مختلف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی درست کھیل رہا ہے اور ٹیم تین سو رنز نہیں بناسکتی تو پھر بھی جیت جاتی ہے تو ڈاٹ گیندوں کی باتیں بے کار ہیں۔حفیظ نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک ہی ہدف ہے کہ جیتنا ہے۔ اب رن ریٹ اور گنتی ختم ہوگئی ہے۔ چیلنج آئے گا تو اسے حاصل کریں گے۔ 


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv