راجن پور میں علاقہ مکینوں نے ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے جن 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ وہ دونوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔اتوار کے روز دن میں راجن پور انڈس ہائی وے فاضل پور کے قریب دو ڈاکو ؤں نے ایک نوجوان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرکے کار ان پر چڑھادی۔ علاقہ مکینوں نے دونوں ڈاکووں کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کو علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ پارکو کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو پولیس وین میں موجود اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے۔
Comments