متنازع بیان مہنگا پڑگیا، وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا۔نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی کے کنوینر راجہ ظفرالحق کے مطابق سفارشات پر مبنی رپورٹ میاں نوازشریف کو بھیجی تھی جس میں نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکالنے کی سفارش کی گئی تھی۔راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریر متنازع ، پارٹی ڈسپلن اور پارٹی پالیسی کے خلاف تھی۔نہال ہاشمی نےپاناما کیس جے آئی ٹی پر متنازع بیان میں دھمکیاں دی تھیں ۔
Comments