پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے مستعفی ہوجائیں،کیسے ممکن ہے کہ جو ادارے وزیرا عظم کے ماتحت ہیں وہ انہی سے تفتیش کریں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ شائع کی جائے، جے آئی ٹی کے کام میں رکاوٹ ڈالنا بھی جرم ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ نوازشریف کے ہمراہ کارکنوں کی بسیں جے آئی ٹی آئیں گی، پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پرنکلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں،اگرہمیں پتا چلا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تو پھر ہم بھی عوام کو سڑکوں پرلائیں گے۔
Comments