پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کومتنازع بنایا جا رہا،اسے اپنا کام کرنے نہیں دیا جارہا۔بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں وسطی پنجاب کے پارٹی عہدیداروں کی جانب سے دیئے گئےافطار ڈنر میں خطاب میں کہا کہ میاں صاحبان اورن لیگ والوں کا کب احتساب ہوا ہے؟انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی کو دہراتے ہوئے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر چل رہی ہے، چھوٹے میاں صاحب کہتے ہیں کہ بچے کو جے آئی ٹی میں ایسے بٹھایا جا رہا ہے جیسے اربوں کی کرپشن کی ہو، میاں صاحب آپ نے شہید بےنظیرکے خلاف جھوٹے کیسز بنوائے، جبکہ تھوڑی سی تفتیش ہوئی ہے کہ آپ کی چیخیں نکل گئی ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 18اور19گریڈ کے افسر وزیراعظم سے کیا سوال کریں گے؟ جتنا عدالتوں سے ن لیگ والوں کو ریلیف دیا گیا اتنا کسی کو نہیں ملا،ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی تحقیقات ہو رہی ہے، یہ بچہ یئرکنڈیشن میں بیٹھا ہے، میاں صاحب اپنا دور یاد کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اذیتیں کاٹیں، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، انہوں نے کوڑے کھائے،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا حکم مانا، آپ کو بھی ماننا ہو گا،ہم سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آج بھی ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، کومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ پہلی بارحساب مانگا جا رہا ہے تو گالیاں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہماری پارٹی توڑنے کے لیے سازشیں ہو رہی ہیں،ہماری پارٹی کی طاقت جیالے ہیں۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نہ پہلے کبھی ختم ہوئی تھی نہ اب ختم ہو گی، ہم سونامیوں اور پانامیوں کا مقابلہ کریں گے ، جیت ہماری ہو گی،عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گا۔
Comments