Social

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر سعودی تنازع میں مصالحت کے لیے جدہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم نواز شریف جدہ پہنچے،گورنرمکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا،وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ہیں۔روانگی سے پہلے وزیراعظم نے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تناؤ ختم کرنے کےلیے مخلصانہ کردار ادا کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ برادرمسلم ملکوں کےدرمیان تناؤ ختم کرنے کے لیے مخلصانہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک سے گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان اسلامی ملکوں کےدرمیان غلط فہمیوں کے خاتمے اور تناؤ کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔اس سے قبل اجلاس میں وزارت خارجہ حکام اور سفیروں نے خلیجی ملکوں میں جاری بحران پر بریفنگ دی، اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv