سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے جب جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پہنچے تو میڈيا سے بات چیت کیے بغیر چلے گئے۔پاناما کیس سےمتعلق جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاسے صحافیوں نے سوالات کیے۔صحافی نے پوچھا کیا مریم نواز کو بھی بلائیں گے؟
واجد ضیا نے جواب دیا ’’نو کمنٹس‘‘۔
صحافی نے پوچھا کہ کیا اسحاق ڈار بھی آئیں گے؟
واجدضیا نے جواب دیا ’’نو کمنٹس‘‘۔
صحافی نے پوچھا کیا آپ وزیراعظم کو بھی انتظار کروائیں گے؟
اس سوال کے جواب میں واجد ضیا خاموش رہے، وہ صحافیوں کو بغیر جواب دیے چلے گئے۔
Comments