ممبئی کے علاقے چار بنگلور میں فلیٹ سے اداکارہ کاریتیکا چودھری کی 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ممبئی کے علاقے اندھیری کے قریب بھیروناتھ سوسائٹی کے اپارٹمنٹ سے اداکارہ کاریتیکا چودھری کے پڑوسیوں نے پولیس کو بند فلیٹ سے بدبو آنے کی اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں سے 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت کاریتیکا چودھری کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اداکارہ کاریتیکا چودھری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کنگنا رناوت کی فلم ’’رجو‘‘ اور ڈرامہ سیریل ’’پریچے‘‘ میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔
Comments