Social

وزیراعظم کی جے آئی ٹی آمد پر خصوصی کومبنگ کی جائیگی

وزیراعظم نواز شریف کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور گردو نواح کی سیکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور خفیہ ادارے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور گردو نواح کی خصوصی کومبنگ کریں گے ۔وزیراعظم سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کےلیے جمعرات 15 جون کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آئیں گے ۔اس سلسلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے گردو نواح میں سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر اہلکارمامور کردیے جائیں گے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv