مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے چیمپئںز ٹرافی میں پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے کشمیریوں پر دھاوا بول دیا۔بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع شوپیان میں درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتا تو کشمیریوں نے ضلع کے علاقے وائل میں گھروں سے نکل کر جیت کی خوشی میں پٹاخے چلائے اور خوشی منائی ۔
Comments