Social

باپ بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں، تحقیق

امریکی ریاست جارجیا کی ایموری یونیورسٹی نے باپ کی بیٹے اور بیٹیوں سے قریبی تعلقات اورر لگاؤ پر تحقیق کی جس سے ثابت ہوا کہ والد بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں سے زیادہ لگاؤ رکھنے کے علاوہ زیادہ قریب ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق باپ بیٹیوں سے نرمی اور شقفت سے پیش آتے ہیں اور ان سے کھل کراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں یہی نہیں والد بیٹیوں سے اپنے دکھ درد اور خوشی کے لمحات بھی بانٹتے ہیں لیکن بیٹوں سے والد کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔تحقیق کی مرکزی ریسرچر اور ایموری یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر جینیفر ماسکارو کہتی ہیں کہ بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کے پکارنے پر والد جلدی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں جب کہ باپ بیٹیوں سے زیادہ محتاط انداز میں بات کرتے ہیں اور گفتگو میں نرمی اور پیار کا جذبہ رکھتے ہیں خاص طور پر تعلیمی میدان میں کامیابیوں سے متعلق لازمی بات چیت کرتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv