Social

وزیراعظم کا فلم کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

وزیراعظم نے فلم کو ملک کی باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں اور ہنر مندوں کے لیے خصوصی پیکج، عالمی معیار کے” نیشنل فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کمیشن“ ، ”نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ اینڈ اکیڈمی“ بنانے کا اعلان کیاہے۔حکام کے مطابق وزیراعظم نے فلمی صنعت کی بحالی کےلئے فلم کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کیاہےجس کے تحت فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ”پرائم منسٹر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ“کا قیام عمل میں لایاجائےگا۔فلم اور براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کی معاونت کے لیے ”پرائم منسٹر فلم فائنانس فنڈ“قائم کیاجائےگا،صنعت سے وابستہ مالیاتی قوانین میں نرمی اور ٹیکس سے استثنیٰ کی سہولیات بھی فراہم کی جائےگی۔مقامی فلمی صنعت کےآلات اور سامان کی درآمد پر خصوصی رعایت دی جائےگی، تفریحی ٹیکس (انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی)پر مکمل چھوٹ اور آمدن ٹیکس میں مراعات بڑھائی جائیں گی، ادب اور فن سےمنسلک ادیب، لکھاری،شاعر اور اہل قلم کےلئے ٹھوس اور جامع راعاتی پیکج دیاجائےگا۔غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان کے سیاحتی، ثقافتی،تاریخی اور پر فضا مقامات پر فلم بنانے پر خصوصی رعایت دی جائےگی۔وزیراعظم نےوزارت اطلاعات کو ہدایت کی ہےکہ وہ وزارت خزانہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے اس پیکج کو جلد نافذ العمل کرنےکےمرحلےکاآغاز کرے۔ان کا کہناہےکہ دیگر وعدوں کی طرح یہ ایک اور وعدے کی تکمیل ہے جو 1992میں ہمارے ہی دور حکومت کی منظور شدہ پالیسی کا تسلسل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv