جامعہ کراچی ایم اے پرائیویٹ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے، امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امتحانات ملتوی ہونے کا اعلان جامعہ کے غیر تدریسی عملے کی اچانک ہڑتال کے باعث کیا گیا۔ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے پرائیویٹ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں اورامتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ امتحانات ملتوی ہونے کا اعلان رات گئے تک امتحانی پرچوں کی چھپائی مکمل نہ ہونےاور غیرتدریسی عملے کی اچانک ہڑتال کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب ذرائع نے جیو نیوزکو بتایا کہ غیرتدریسی عملے نے لیو انکیش منٹ نہ ملنے پر ہڑتال کر رکھی ہے۔
Comments