Social

دوسرا سیمی فائنل: بھارت، بنگلادیش آج مدمقابل ہوں گے

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔فائنل میں پاکستان سے کون سی ٹیم ٹکرائے گی اس بات کا فیصلہ آج برمنگھم میں ہوگا، جہاں دوسرے سیمی فائنل کیلئے بنگال ٹائیگرز بھارتی سورماؤں سے پنجہ آزمائی کریں گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے دو گروپ میچز جیت کر فائنل فور میں پہنچی تھی جبکہ بنگلا دیش کو قسمت نے یہ اعزاز دیا کہ وہ صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل کھیل رہی ہے ۔بنگلا دیش کو گروپ میچز میں پہلے انگلینڈ سے شکست ہوئی پھر آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا، البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی نے اس کو سیمی فائنل کی راہ دکھائی۔سیمی فائنل میں دونوں ہی ٹیمیں جیت کےلیے پر عزم ہیں اور جو ٹیم جیتے گی فائنل میں اتوار کو پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv